آئی جی پنجاب نے 17 افسران کی تقرری و تبادلے کردیے

September 24, 2021

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ایس پی رینک کے 17 افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے 8 افسران کی تقرری کے احکامات بھی جاری کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی سیکیورٹی دوست محمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔

آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق محمد عبد اللّٰہ لک کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد اور معاذ ظفر کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علی ناصر رضوی کو اے آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب جبکہ تقرری کی منتظر شازیہ سرور کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ فورس پنجاب تعینات کیا گیا۔

آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق اعجاز رشید ایس پی انویسٹی گیشن ون، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب اور ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی ریجن آصف مسعود کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر فضل حامد ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی ریجن جبکہ فیصل شہزادایس ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کامران عامر خان ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی، حسن جاوید بھٹی ایس پی انویسٹی گیشن سٹی لاہور اور محمد رضا تنویر ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاؤن لاہور تعینات ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غلام مصطفیٰ گیلانی ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد، واجد حسین ایڈیشنل ایس پی سرگودھا، مزمل حسین ایس ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ ریجن اور فاروق احمد ہندل بٹالین کمانڈر 4، فیصل آباد تعینات کیے گئے ہیں۔