حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں اضافہ کردیا

September 24, 2021

حکومت نے چینی کی سرکاری ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں25 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 89 روپے 75پیسےجبکہ چینی کا ایکس ملز ریٹ 84 روپے 50 پیسے سے بڑھاکر 84 روپے 75 پیسے فی کلو کردیا گیا ہے۔

نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے، عمل درآمد نہ کرنے پر شوگرملز، ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

حکومت نے سوا دو ماہ میں تیسری بار چینی کی سرکاری قیمت مقرر کردی۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ 84 روپے 75 پیسے اور چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے اور نئی قیمتیں 15 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن عمل درآمد کیلئے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو بھجوایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زائد قیمت پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، عمل درآمد نہ کرنے پر شوگر ملز، ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ فریقین کو تین روز کے اندر وفاقی حکومت کی اپیلیٹ کمیٹی میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔