فرانسیسی وزیر تجارت نے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات کی پیشکش مسترد کردی

September 24, 2021

فرانسیسی وزیر تجارت نے آسٹریلوی ہم منصب کی جانب سے ملاقات کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

پیرس سے فرانسیسی وزارت تجارت کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آسٹریلوی وزیر تجارت نے فرانسیسی ہم منصب کو اگلے ماہ پیرس میں ملاقات کی پیشکش کی تھی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے امریکا سے آبدوزوں کی خریداری کے معاملے پر آسٹریلیا اور فرانس کے تعلقات کشیدہ ہیں۔