دادو: لیڈیز ہیلتھ ورکر نے پولیو مہم کے دوران بچے کو جنم دے دیا

September 24, 2021

دادو میں لیڈیز ہیلتھ ورکر نے پولیو مہم کے دوران بچے کو جنم دے دیا۔

فوکل پرسن پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر کو قریبی صحت مرکز پہنچایا گیا، جہاں اس نے بچے کو جنم دیا، ماں اور نو مولود دونوں صحت مند ہیں۔

فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر خود چھٹی پر نہیں گئی، تعریفی سند کے لئے ڈپٹی کمشنر دادو کو خط لکھوں گا۔