عوام کی سوچ بدلنے تک مسائل حل نہیں ہوں گے، فیصل محمود

September 25, 2021

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہاکہ پورے کراچی میں بارش کا پانی کھڑا ہونا حکمرانوں کی نہیں بلکہ عوام کا اپنا قصور ہے جو پیپلز پارٹی 13 سالوں میں کراچی کا پورا نظام تباہ کر دے، جس ایم کیو ایم نے کراچی بلدیہ کے شعبوں کو اپنے ہاتھوں سے سندھ حکومت کو دے کر کراچی کے ہاتھ کٹوا دیئے اور پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کے فلسفے کے بعد نیا کراچی بھی نا بن سکا اور حالیہ کنٹونمنٹ کے الیکشن میں دوبارہ ان ہی تین پارٹیوں کو ووٹ دے کر یہ امید رکھنا کہ یہ لوگوں کے مسائل حل کریں گے تو یہ عوام کی بھول ہے۔جو جماعتيں پارٹ آف دی پرابلم ہیں وہ جماعتيں پارٹ آف دی سلوشن کیسے ہو سکتی ہیں ۔ جب تک کراچی کے عوام کی سوچ نہیں بدلتی اور وہ اس جماعت کو جس جماعت کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے اپنے میئر کے دور میں کراچی میں پلوں کا جال بچھایا، نکاسی آب کا پورے کراچی میں انفرا سٹریکچربچھایا ʼ کراچی میں کچرا اٹھانے کے پانچ گاربریج سنٹر بنائے ،صاف پانی لوگوں کے گھروں میں آتا تھا،۔