ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

September 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ 24 کی مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ۔جہاں اس کی شناخت 40سالہ کاظم ولد فضل کے نام سے ہوئی ہے۔شارع فیصل ایف ٹی سی پل کے قریب ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔جہاں اس کی شناخت 26سالہ آکاش ولدآفاق کےنام سے ہوئی ہے۔