چار خواتین سمیت 8بھکاری گرفتار

September 25, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی واضح ہدایت کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بھیک مانگنے والوں پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ ہر تھانے کی حدود میں شاہراہوں پر ملک بھر سے آئے ہوئے بھکاری اڈے بنائے بیٹھے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے سرعام بھیک مانگنے کے الزام میں چار خواتین سمیت 8افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔