پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،متعدد فوڈ پوائنٹس کوایک لاکھ90ہزار روپے جرمانہ

September 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےجنوبی پنجاب کےمتعدد فوڈ پوائنٹس کوایک لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائد اور 160کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف کردیں، دوران چیکنگ 243 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے، تفصیلات کے مطابق ملتان میں خون آلود گوشت سٹور کرنے پر ریسٹورنٹ کو 12 ہزار، ملک شاپ کو کم چکنائی والا دودھ فروخت کرنے، لودھراں میں سوڈا واٹر فیکٹری کو مس لیبلنگ کرنے،وہاڑی میں سویٹس کنفیکشنری یونٹ کو مٹھائی کی تیاری میں ایکسپائرڈ کلر کی ملاوٹ کرنے، اوکاڑہ میں ملک شاپ کو دودھ میں مردہ مکھیاں پائے جانے اور ساہیوال میں ریسٹورنٹ کو آلودہ برتنوں میں کھانا سٹور کرنے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاوہ لیہ میں گرائنڈنگ یونٹ کو سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔