کورونا وبا اگلے برس تک ختم ہوسکتی ہے، سی ای او موڑرنا

September 25, 2021

امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے سی ای او اسٹینف بینسل کا خیال ہے کہ کورونا وبا آئندہ برس تک ختم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کورونا وبا کے خاتمے کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کی ویکسین کی پیداوار بڑھنے سے ایک سال میں کورونا وائرس ختم ہو سکتا ہے۔

اسٹینف بینسل نے انٹرویو میں کہا کہ ویکسین کی پیداوار بڑھانے سے یہ یقینی بنایا جاسکے گا کہ 2022 کے وسط تک پوری عالمی آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے خوراکیں دستیاب ہیں۔

حالات معمولات پر آنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایک برس میں حالات قابو میں آجائیں گے۔