افغان کسٹم حکام کو تکنیکی سپورٹ، ایف بی آر حکام آئندہ ہفتےدورہ کرینگے

September 26, 2021

لنڈی کوتل(نمائندہ جنگ)چیئر مین ایف بی آر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر کرنے اورافغان کسٹم حکام کو تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کے لئے جلد ایف بی آر حکام کا وفد کابل کادورہ کر ے گا اور وہاں پر تجارتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے افغانستان کی حکومت امارات اسلامی حکام کے ساتھ بات چیت کرینگے ۔