امریکا،سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 12زخمی

September 27, 2021

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ریاست ٹینیسی کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے جبکہ مسلح شخص نے بعد ازاں خود کوگولی مار خودکشی کر لی ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق کولیرویل پولیس چیف ڈیل لین نے بتایا کہ یہ واقعہ میمفس شہر کے مشرق میں واقع ایک قصبے کولیرویل کے ایک سٹور میں پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔