پرائس مجسٹریٹ سسٹم دوبارہ لانے کی کوشش کررہے ہیں، شوکت ترین

September 27, 2021

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب سے پرائس مجسٹریٹ ختم ہوئے اس وجہ سے نیچے مادر پدر آزاد ہیں ہم یہ سسٹم دوبارہ لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو آٹا، چینی ، دالوں، گھی کے لئے پیسے دیئے جائیں گے۔ گھی کے ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے اس سے گھی کی قیمت میں50روپے کا فر ق پڑے گا۔آٹے کی ریلیز قیمت 1950روپے کردی ہے اس سے مارکیٹ میں قیمتوں میں سو روپے کا فرق پڑے گا۔چینی کو ہم90روپے پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں درآمدی چینی پر ہمیں25سے 30روپے کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے وہ جاری رکھیں گے۔اس کے علاوہ ساڑھے بارہ ملین افراد کو ہم کیش سبسڈی بھی دیں گے۔