وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

September 27, 2021

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق 28 ستمبر تک ہونیوالے اس دورے کے دوران وہ پاکستانی برادری اور برطانوی ارکان پارلیمان کے علاوہ اپنے برطانوی ہم منصب لِز ٹرس سے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر میں ملاقات کرینگے،وزیر خارجہ ذرائع ابلاغ سے بھی بات چیت کرینگے، وزیرخارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی مشاورت اور اشتراک عمل کو مزید فروغ ملے گا۔