مسلم مینا بازار میں نکاسی کا 50 سالہ دیرینہ مسئلہ حل

September 27, 2021

پشاور (جنگ نیوز)ایم این اے حاجی شوکت علی نے پارلیمانی سیکرٹری فنڈ سے مسلم مینا بازار میں کئی سالوں سے نکاسی کے دیرینہ مسئلہ کو حل کردیا۔انہوں نے بازار صدر صیام الحق اور فوکل پرسن کاشان کے زیر نگرانی انجام دینے کے احکامات صادر کرتے ہوئے اسامہ شوکت علی کی ذمہ داری لگائی کہ مسلم مینا بازار میں نکاسی کے مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ جب تک بازار اور علاقہ مکینوں کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا انہیں تمام حالات سے آگاہ رکھا جائے صیام الحق اور عمائدین نے کہا کہ مسلم مینا بازار پشاور شہر کا بارونق اور مصروف ترین بازار ہونے کے علاوہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے ۔ یہاں آئے روز نکاسی کی ناگفتہ بہہ صورتحال کی وجہ سے جہاں دکانداروں اور خریداوں کو تکلیف اور مشکلات کا سامنا رہتا وہیں علاقہ مکینوں ، بزرگ و خواتین اور خصوصاً بیمار افراد کو شدید پریشانی ہوتی ۔ بارش کے موسم میں بازار اور گلیاں کسی سیلابی نالے جیسا منظر پیش کرتیں جبکہ عام حالات میں بھی نکاسی کی وجہ سے نمازیوں کو تکلیف کا سامنا رہتا ہے ۔