پشاورکے نواحی علاقے ارمڑ میں جواں سالہ لڑکے کا قتل معمہ بن گیا

September 27, 2021

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورکے نواحی علاقے ارمڑ میں جواں سالہ لڑکے کا قتل معمہ بن گیا، مقتول کو کس نے اور کیوں قتل کیا، پولیس تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔گزشتہ دنوں 45سالہ فرہاد ولد وزیر خان سکنہ محلہ بازید خیل ارمڑپایان نے رپورٹ درج کرا تے ہوئے ارمڑپولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا انو ر شاہ شام کے وقت گھر سے نکلا جبکہ بعد میں اسکی نعش گھر سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع ایک خالی پلاٹ سے بر آمدکی گئی جسے نامعلوم سفاک قاتلوں نے بےدردی سے فائر نگ کر کے قتل کر دیاتھا ۔ پولیس نے مقتول کا موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ دارو ں کو بھی شامل تفتیش کیا تاہم ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ارمڑ پولیس کی جانب سے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،پولیس کے مطابق کیس میں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔