فارماسسٹ ہیلتھ کیئر ٹیم کا بنیادی اور اہم حصہ ہیں ، مقررین

September 27, 2021

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ینگ فارماسسٹ کمیونٹی پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم فارماسسٹ منایا گیا، اس موقع پر قائمہ کمیٹی برائے صحت کی چیئرپرسن رابعہ بصری مہمان خصوصی تھیں، رکن صوبائی اسمبلی میر کلام وزیر، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز ڈاکٹر سلیم خان،ڈرگ انسپکٹرز اور ہاسپٹل فارماسسٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ دن منانے کا مقصد عوام و خواص میں شعبہ صحت میں فارماسسٹ کے کردار کو اجاگر کرنا ہے فارماسسٹ ہیلتھ کیئر ٹیم کا بنیادی اور اہم حصہ ہیں جن کی عدم موجودگی سے ہیلتھ سسٹم نا مکمل اور غیر فعال رہتا ہے۔ کسی بھی بیماری کی بہتری کا انحصار ادویات اور اسکے طریقہ استعمال پر ہوتا ہے۔ ادویات کی تیاری و ترسیل ،سٹوریج، معیاری ادویات کی پہچان، جعلی ادویات کی روک تھام، مریضوں کو صحیح مقدار میں مناسب دوا دینے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو اسکے فوائد اور نقصانات سے آگاہ کرنے میں فارماسسٹ کا ایک کلیدی کردار ہےاس وقت ملک میں سالانہ کم و بیش 5000 فارماسسٹس مختلف جامعات سے فارغ ہو رہے ہیں ۔