لاہورکو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ ،ٹائم فریم اور پلاننگ کمیشن تیار

September 28, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہورکو بین الاقوامی ترقی یافتہ شہروں کی طرز پر سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ ، لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا ٹائم فریم اور پلاننگ کمیشن تیار کرلیا گیا، محکمہ بلدیات اور پی آئی ٹی بی بورڈ شہرلاہورکے سمارٹ سٹی منصوبے پر مشترکہ کام کریں گے،پنجاب حکومت 2024 تک لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کے فیز ون کو مکمل کیا جائے گا، سمارٹ سٹی پراجیکٹ کی نگرانی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کیا جائے گا، سمارٹ سٹی پراجیکٹ پر سالانہ 85 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے۔ لاہوریوں کو ہر چیز ان کے موبائل فون پر سرکاری سطح پر دستیاب ہوگی، جس میں آن لائن پارکنگ اور آن لائن سرکاری ڈاکٹر سے اپوائٹمنٹ لینےکی سہولت ہوگی،سمارٹ سٹی کے تحت شہریوں کے لیے فرسٹ ایڈ ایپ بنادی جائے گی،سمارٹ سٹی سسٹم کے تحت لاہور کے سنٹرل ایریاز میں جانے کے لیے فیس مقرر ہوگی جبکہ سنٹرل شہر میں داخلے کے لیے اوقات کار مقرر کیے جائیں گے۔بجلی ،پانی، گیس ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے بلوں کی ادائیگی سرکاری ایپ سے ہوگی۔ سرکاری سطح پر شہریوں کے لیے پورٹل بنا کر ہر سہولت دی جائے گی۔ شہر میں سمارٹ سٹریٹ لائٹس اور سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام ڈیزائن کیا جائے گا۔ پولیس سے لے کر بزنس تک کی تمام سہولیات ایک سرکاری ڈیش بورڈ پر میسر ہوں گیں۔