شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

September 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلے گلگشت کے علاقے میں جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاڈی ایس پی گلگشت ہمایوں افتخار، ایس ایچ او گلگشت ناصر علی تبسم اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھےسی پی او ملتان نے جلوس کے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو بریف کیاسی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ جلوس میں شرکت کرنیوالے ہر فرد کی ایس او پی کے مطابق چیکنگ کی جائے۔