سوئیڈن: رہائشی عمارت میں دھماکا، 25 افراد زخمی

September 28, 2021

سوئیڈن کے شہر گوتھنبرگ کی رہائشی عمارت میں دھماکے سے 25 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی، دھماکے سے رہائشی عمارت کے کئی فلیٹوں اور سیڑھیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت اور اطراف کی عمارتوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔