بچوں کو روڈ پار کرواتے کتے کی ویڈیو وائرل

October 09, 2021

ٹریفک کا انتظام سنبھالتے اکثر پولیس اہلکاروں اور روبوٹس وغیرہ کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا، مگر اب کتے بھی ٹریفک کو کنٹرول کرنے لگے ہیں۔

جی ہاں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کتے کو ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے کتے نے بچوں کو سڑک پار کروانے کے لیے گاڑیوں کو روکے رکھا اور جب تک بچے روڈ پار نہیں کرچکے کتا ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

کتے کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔