• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں شہد کی مکھیوں کے درمیان رہنے والا شخص

شہد کی مکھیوں سے ہر کوئی خوف کھاتا ہے اس کی وجہ ان کا خطرناک انداز میں ڈنک مارنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انسان کے جسم میں خارش شروع ہوجاتی ہے، اور جسم کا متاثرہ حصہ سوجن کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔

مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو شہد کی مکھیوں کے درمیان بلا خوف و خطر رہتے ہیں۔

جی ہاں غیر ملکی میڈیا کی ایک ویب سائٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک شخص ہزاروں شہد کی مکھیوں کے درمیان خوف کے بغیر رہ رہا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ آدمی نہ صرف مکھیوں کے درمیان میں کھڑا ہے بلکہ شہد کے چھتے میں ہاتھ ڈال کر مکھیوں کو اپنے بنیان میں ڈال رہا ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ عمل کرتے ہوئے آدمی بالکل بھی ڈر محسوس نہیں کررہا ہے بلکہ اس سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس کے لیے یہ معمول کی بات ہو۔

تازہ ترین