ڈینگی ہونے پر گھر پر علاج نہ کریں، یاسمین راشد

October 10, 2021

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی ہونے پر گھر پر علاج کرنے کی غفلت نہ کریں، ڈینگی مریض کو فوری طور پر اسپتال منتقل کریں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈینگی ٹیسٹ سرکاری یا نجی اسپتالوں میں باآسانی کرایا جاسکتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کا مفت ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے لاہور میں ڈینگی بہت زیادہ ہے، پچھلے برس راولپنڈی ڈینگی کا مرکز بنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو فیلڈ اسپتال کو ڈینگی کے علاج کیلئے فعال کیا جاچکا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بیڈ موجود ہیں۔