کیچڑ میں پھنسے کچھوے کو واپس دریا میں چھوڑدیا گیا

October 14, 2021


600 پاؤنڈ وزنی بڑے سائز کے کچھوے کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔ یہ عظیم الجثہ کچھوا میساچوسٹس میں دریا کے کنارے موجود کیچڑ میں پھنس گیا تھا۔

ماس آڈوبون ویل فلیٹ بے وائلڈ لائف سانکچوری کے ایکیوریم کے عملے کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ کارروائی اس وقت کی جب انھیں بتایا گیا کہ ایک پانچ فٹ لمبا کچھوا دریائے ہیرنگ کے کنارے کیچڑ میں پھنسا ہوا ہے۔

کچھوے کو سمندر میں چھوڑنے سے قبل ویٹیرینرینز نے اس کا معائنہ کیا اور اسکی صحت کا جائزہ لیا جس کے بعد اسے واپس جنگلی ماحول میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔