• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کے تحت ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائیگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری، اہلسنت اکابرین علامہ منظر الحق تھانوی، مولانا عبداللہ جونا گڑی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نوید ہاشمی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کے مبارک ایام کو روایتی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کی طرف سے حسب سابق امسال بھی بارہ ربیع الاوّل تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔بارہ ربیع الاول کے روز میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں میں ملت تشیع بھرپور طور پر شریک ہو گی۔

تازہ ترین