یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

October 15, 2021

یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مختلف برانڈز کے گھی 15 سے 49 روپے فی کلو، کوکنگ آئل 14 سے 110 روپے فی لیٹر تک مہنگے کر دیےگئے ہیں۔

اچار، ہینڈ واش، باتھ روم کلینر، نہانے کے صابن سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں۔ اسی طرح کپڑے دھونے کے 2 کلو پاؤڈر کی قیمت میں 10 سے21 روپے تک کا اضافہ کردیا گيا ہے۔

اس کے ساتھ باڈی لوشن، نہانے کا صابن، شربت، نوڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، کیڑے مار دوائيں، ڈش واش سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھادی گئيں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا اثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی پڑاہے۔