اورنگی ٹاؤن، ایل پی جی کی دکان میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے

October 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میٹروول ضیاء کالونی کے قریب واقع ایل پی جی شاپ میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ،واقعہ کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی اور وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آکے تحت آگ کو بجھانے کی کوشش کوشش کی ۔ آگ لگنے کے باعث تین افراد 27 سالہ فرمان اللہ ولد تاج،24 سالہ عدیل ولد دلدار اور 22سالہ جواد ولد ہارون زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔