اسامہ ستی قتل کیس، پانچ پولیس ملازمین پر فرد جرم عائد

October 16, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کےجج محمد علی وڑائچ نے اسامہ ستی قتل کیس میں پانچ پولیس ملازمین پر فرد جرم عائد کردی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کے وکیل راجہ فیصل عدالت پیش ہوئے،گرفتار پولیس ملازمین کو جیل سے عدالت لایاگیا، عدالت نے ملزمان پر فرجرم عائد کردی، اس موقع پرملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے کیس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت27اکتوبر تک ملتوی کردی۔یاد رہےکہ مقدمے کے پانچ میں سے چار ملزمان جیل میں اور ایک ضمانت پر ہے۔