حضور اکرم ﷺ نے ریاست مدینہ جیسی مثالی سوسائٹی قائم کی، ڈاکٹر آصف

October 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نعت اور قرات سوسائٹی کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کے موضو ع پر سردار تنویر الیاس لائبریری میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرآصف علی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے ریاست مدینہ جیسی مثالی سوسائٹی قائم کی ۔ اسوہ نبوی ﷺ کی روشنی میں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان میں معاشرتی امن اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنائیں۔ سیمینار کے اسپیکر ڈاکٹر رشید احمدخطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت تمام انسانیت کے لیئے رہنما ہے آپﷺ نے ابتدا سے ہی معاشرتی امن کے لئے کوششیں کیں۔ نبوت سے قبل مکہ میں امن کا معاہدہ کروایا جس کے ذریعہ کمزوریوں، مسافروں کے حقوق کو محفوظ کیا گیا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر ندیم، ٹریثرار محمد رفیق فاروقی، کنٹرولر امتحانات ذولفقار علی تبسم سمیت فیکلٹی ،سٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔