پیف سکولوں کو 2 ارب 40 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی

October 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پارٹنر سکولوں کو 2ارب 40کروڑ روپے کی پیمنٹس جاری ہو گئیں۔بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی پیف کی جانب سے مذکورہ پیمنٹس کے تمام چیکس سائن ہو کر بنک میں جمع ہو چکے ہیں۔ یہ پیمنٹس پیف پارٹنرز کو ان کے اکاؤنٹس میں آج سے ملنا شروع ہو جائیں گی ، یہ پیمنٹس بیچ ٹو کے 2,945 پارٹنر سکولوں کو اگست، ستمبر اور اکتوبر کی فیسوں کی مد میں ادا کی گئی ہیں۔ جبکہ بیچ ون کے3,784 سکول جن کو اگست اور ستمبر کی پیمنٹس پہلے ہی ادا کر دی گئی تھیں۔