سنی لیونی کو اپنے ماضی کے کس کام پر شرمندگی؟

October 16, 2021

بھارتی اداکارہ سنی لیونی نے اپنے ماضی میں کیے گئے اپنے ایک پروفیشنل کام پر شرمندگی کا اظہار کردیا۔

ان کا یہ اظہار او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے بنائے جانے والے کامیڈی شو کے ایک ٹریلر کے دوران کیا۔

اس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں سنی لیونی ہوں اور آپ مجھے میرے ماضی کے کام سے جانتے ہیں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے ماضی کے اس کام پر شرمندگی بھی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بالی ووڈ فلم ’مستی زادے‘ کا نام لیا، جسے سن کر حاضرین ہنس پڑے جبکہ ان میں بیٹھے سنی لیونی کے شوہر بھی چہرے پر ہاتھ رکھ کر ہسنتے رہے۔