• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک شخص گرفتار

لاری کے ذریعے برطانیہ سے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

کینٹ کے پورٹ آف ڈوور فیری ٹرمینل پر افسران مذکورہ شخص کو تلاش کر رہے تھے، پولیس نے مذکورہ تارک وطن کو لاری سے چھلانگ لگا کر بھاگتے دیکھا تو پیچھا کر کے پکڑ لیا۔

گرفتاری کے بعد مذکورہ شخص التجا کرتے پایا گیا کہ میں فرانس واپس جانا چاہتا ہوں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں لاری اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخلے کی کوشوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

حکومت غیر قانونی آمد و رفت روکنے کے لیے فرانس سمیت دیگر کئی ممالک کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید