• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ای سی ایچ آر کا استعمال کرنے والوں پر ٹیکس دہندگان کے 5 بلین پاؤنڈ خرچ ہونگے: وزارت داخلہ کا تجزیہ

مانچسٹر: گزشتہ سال ملک بدری سے بچنے کے لیے یورپی کنونشن آن ہیومن رائٹس (ای سی ایچ آر) کا استعمال کرنے والے برطانیہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن پر ٹیکس دہندگان کے 5 بلین پاؤنڈ خرچ ہونگے۔

برطانوی وزارت داخلہ کے تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو ملک میں رہنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں تقریباً 35 ہزار تارکین وطن کو ای سی ایچ آر کے آرٹیکل 8 کے تحت برطانیہ میں رہنے کا حق دیا گیا جن کی صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، بہبود اور پنشن کے بلوں کی فنڈنگ کی لاگت 4.9 بلین پاؤنڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

چانسلر ریچل ریوز نے گزشتہ سال فلاحی بجٹ میں سے کٹوتی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن لیبر بیک بینچ کی بغاوت کے دوران انہیں منصوبہ بند کرنے پر مجبور کردیا۔

ریفارم یو کے کے ترجمان اور ٹوری امیگریشن کے سابق وزیر رابرٹ جینرک نے کہا ہے کہ ای سی ایچ آر خطرناک ہے جو غیر ملکی مجرموں کو ہمارے ملک میں رہنے کی اجازت دیتا ہے، اب واضح ہے کہ برطانیہ کو اس کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید