ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر فوکس کیا جائے، شاہ محمود قریشی

October 16, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر فوکس کیا جائے۔

ملتان سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کے ٹریفک سسٹم کی بہتری کیلئے موثر پلان تشکیل دیا جائے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر فوکس کیا جائے۔