حکومت اپنی کرپشن سابق حکومت پر ڈال کر حقائق چُھپا نہیں سکتی، مفتاح

October 16, 2021

رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت اپنی کرپشن، نااہلی اور نالائقی ماضی کی حکومت پرڈال کر حقائق چھپا نہیں سکتی۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سوال کیا کہ کیا ن لیگ نے روپےکی قدر 60 فیصد کم کرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھانے کے لئے کہا تھا؟، کیا وزراء کو علم نہیں کہ بجلی کے کارخانوں میں سے 2 وفاق اور ایک پنجاب حکومت کی ملکیت ہے؟۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بھیکی، بلوکی، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کا کرایہ حکومت کو جارہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، ن لیگ کے دور میں چینی اور گندم وافر تھی، اس لئے برآمد بھی ہو رہی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں تو ملک فوڈ سیکیورٹی کے خطرات سے دوچار ہے۔