آبنائے ہرمز میں جھڑپوں اور تہران میں فضائی دفاعی نظام کے بحال ہونے کی خبروں پر تہران کے شہری ملی جوش و جذبےکے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہریوں نے ایرانی مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی میں شامل شہریوں کے ہاتھوں میں ایرانی قومی پرچم، شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی تصاویر اور مختلف پلے کارڈز تھے۔
دوسری جانب ایرانی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کے مطابق امریکا نے خمیر، سرک اور قشم جزیرے کے ساحلوں پر خطے کے کچھ ممالک کے تعاون سے شہری علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے امریکا اور خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔