تحریک عدم اعتماد، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب

October 16, 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر بروز بدھ کو شام 4 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا یہ اجلاس گورنر سید ظہور احمد آغاز نے طلب کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک اعتماد کی قرار داد پیش کی جائے گی۔