بینکنگ کورٹ، 70ملین فراڈ کے الزام میں ملزمان کو قید و بھاری جرمانے کی سزا

October 17, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 70ملین کے فراڈ کے الزام میں ملزمان کو قید و بھاری جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ بینکنگ جرائم عدالت نےبارکلے بینک میں فراڈ کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ 9 سال بعد سنا دیا ۔ جج عبدالکریم انصاری نے مجرموں کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنادی ۔بینکنگ کورٹ نے مجرموں پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے،مجرموں میں نیہا حسن ،محمد اشارل حسن اور ضیاء الحسن شامل ہیں،مرکزی ملزمہ نیہا حسن پر 15 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ملزمہ نیہا حسن بینک کی پریمئر ریلیشن شپ منیجر ہے،ضیا الحسن اور اشارالحسن پر پچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید پانچ سال قید میں رہنا ہوگا،عدالت نے مقدمہ میں نامزد ملزم رومان احسن کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کرنے کا حکم دیا، ملزموں کیخلاف بارکلےبینک کی فراڈ مینجمنٹ کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا، استغاثہ کے مطابق ملزموں پر 70 ملین کے فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا، ملزموں کی ضمانت ختم کرکے جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا گیا۔ ملزموں کیخلاف مقدمہ 2012 میں ایف آئی اے بینکنگ سرکل میں درج کیا گیا تھا۔