شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، 12سالہ لڑکاجاں بحق

October 17, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی 12سالہ لڑکا جھلس کر جان بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقہ نیاز ٹاون میں جاوید اقبال کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ۔آگ کے نتیجے میں 12 سالہ حفیظ اللہ جھلس کر موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ گھر کا کافی سامان بھی جل گیا۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کا روائی شروع کر دی ہے۔