کراچی:گلشنِ اقبال میں مبینہ مقابلہ، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

October 17, 2021

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 3 میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار زخمی ملزم ساجد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان میں سلیم اور عاطف شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور اہلکاروں سے مقابلے کے بعد گرفتار کر لیے گئے۔