کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں رات کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا اس وقت ساکن ہے، جس میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔