مغربی ممالک سے دل کے امراض تیزی سے پاکستان منتقل

October 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مغربی ممالک سے دل کے امراض پاکستان میں تیزی سے منتقل ہورہے ہیں، پاکستان میں دل کے امراض کی بڑھتی ہوئی سب سے بڑی وجہ سفید چینی کا استعمال ہے، دنیا بھر میں سفید چینی کا استعمال تقریباً ختم ہوگیا ہے لیکن پاکستان میں 78فیصد سفید چینی کا استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ پاکستان میں دل کی بیماریاں خوف ناک صورت اختیار کررہی ہے، 40سال سے زائد عمر کے 12فیصد افراد ہارٹ اٹیک کا شکار ہورہے ہیں، یہ بات پاکستان کارڈیوویسکولر فورم کے تحت اتوار کو کراچی میں ماہرین امراض قلب پروفیسر محمد اسحاق، پروفیسر جاوید اکبر سیال، پروفیسر منصور احمد، پروفیسر اعجاز وہرا، پروفیسر عبدالرشید، پروفیسر طارق اشرف، پروفیسر خالدہ سومرو، پروفیسر فواد فاروق، پروفیسر قربان علی راہو نے کی۔امراض قلب کے ماہرین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دنیا بھر میں سالانہ 20 کڑور افراد دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر جان بحق ہوجاتے ہیں،مغربی ممالک نے طرززندگی میں تبدیلی اور سادہ غذائیں اپنا کر امراض قلب کی بیماریوں پر قابو پالیا۔ بدقسمتی سے پاکستان سمیت جنوبی اشیائی ممالک میں دل کی بیماریاں خطرناک صورت کرگئی۔