مصر، مریض کا نگلا فون ڈاکٹروں نے 6 ماہ بعد پیٹ سے نکال لیا

October 18, 2021

مصر کے ایک شہری کے کئی ماہ قبل غلطی سے نگلا فون ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے معدے سے نکال لیا۔

قاہرہ کے جنوب میں اسوان یونیورسٹی اسپتال میں پیٹ کے درد کی شکایت کے ساتھ ایک مریض کو داخل کیا گیا جس کے معائنے کے بعد پتاچلا کہ مریخ کے معدے اور آنتوں میں شدید انفیکشن پھیل چکا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے جب مریض کا آپریشن کیا تو اس کے پیٹ سے عجیب و غریب شے برآمد ہوئی، وہ شے کچھ اور نہیں بلکہ ایک موبائل فون تھا، اس انکشاف نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بھی حیران کردیا۔

غیر ملکی میدیا رپورٹس کے مطابق یہ موبائل چھ ماہ تک مریض کے پیٹ میں رہا۔

آپریشن کے بعد مریض کی حالت بہتر ہے اور اسے اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے تاکہ دیکھ بھال فراہم کی جاتی رہے۔