پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس، نواز، مریم ویڈیو لنک سے شریک

October 18, 2021

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

پی ڈی ایم اجلاس کے ایجنڈے میں ملک میں مہنگائی، انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم کے علاوہ نومبر، دسمبر میں جلسوں کا شیڈول، روڈ کاروان، اسلام آباد مارچ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت دیگر اہم امور بھی پی ڈی ایم اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔