• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اوران کی اے ٹی ایمزکا احتساب ہوگا، آصف کرمانی

Asif Kirmani Addresses Party Convention In Ajk
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امورآصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان اوران کی تمام اے ٹی ایمزکا احتساب ہوگا،وزیراعظم کےلیےگڑھاکھودنےوالےخوداس میں گرگئےہیں۔

آزاد کشمیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ پانامادستاویزات میںوزیر اعظم نوازشریف کانام نہیں ہے، نوازشریف کی سیاست عوامی خدمت سےسرشارہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی گواہی کی ضرورت نہیں،عمران خان نے خود اعتراف جرم کرلیا، عمران خان نے ورلڈ کپ سے کتنی کمائی کی جوختم نہیں ہورہی، وزیراعظم کےلیےگڑھاکھودنےوالےخوداس میں گرگئےہیں۔
تازہ ترین