• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اختر کیخلاف رینجرز کے دعوے کی سماعت ملتوی

Rangers Prediction Against Waseem Akhtar Hearing Postponed
سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے نامزد مئیر وسیم اختر کے خلاف رینجرز کی جانب سے دائر دعوے کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔دعوےکے خلاف وسیم اختر کی جانب سے جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں رینجرز کی جانب سے دائر دعوے کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔جواب کے مطابق رینجرز کی جانب سے دائر دعویٰ قابل سماعت نہیں ہے۔رینجرز ایک سرکاری ادارہ ہے کسی فرد واحد کے خلاف دعوی دائر نہیں کرسکتی۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ وسیم اختر نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں حقائق بیان کئے تھےجس سے رینجرز کی ساکھ متاثر نہیں ہوئی اگر رینجرز کی ساکھ مجروح ہوئی ہے تو اس کا فیصلہ عدالت کرے اور رینجرز کی جانب سے دائر دعوی مسترد کرکے ہرجانہ دلوایا جائے۔

رینجرز نے قربانی کی کھالوں سے متعلق وسیم اختر کے بیان کے خلاف 20 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔مزید سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین