• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Salman Khan Is Looking For Chinese Actors For His Next Film
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار کبیر خان بھارت اور چین کے اشتراک سے ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس کا مرکز ی کردار سلمان خان ادا کریں گے جب کہ ان کے مدمقابل چینی اداکارہ اپنی اداکاری کے جلوہ بکھیرتے نظر آئیں گی۔

کبیر خان کے ساتھ 'بجرنگی بھائی جان 'اور ’ایک تھا ٹائیگر‘جیسی سپر ہٹ فلمیں بنانے کے بعد سلومیاں اب ان کے ساتھ تیسری فلم میں کام کرنے جارہے ہیں جو چین اور بھارت کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی اور اس میں سلمان خان کے ساتھ چینی اداکارہ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کے کردار میں سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے فنکار وں کو لیا جائے گا۔

واضح رہے اب تک فلم کی کاسٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین