• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت اورلائیو اسٹاک کی بہتری کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل

Peshawar Monitoring Committees Formed For Health Livestock
ضلع پشاور میں تعلیم، صحت اورلائیو اسٹاک کے شعبہ میں بہتری کےلئے ضلعی حکومت نے خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ کمیٹیوں نے آج سےکام بھی شروع کردیا۔

مانیٹرنگ کمیٹیاں ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلز کی سطح پر تشکیل دی گئی ہیںجن کامقصد سرکاری تعلیمی اداروں، مراکزصحت اورلائیو اسٹاک کے شعبہ جات میں بہتری لاناہے۔

ضلع ناطم پشاور محمد عاصم کے مطابق ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلرز کمیٹیوں کے ممبران ہوں گے۔ انہو ں نے بتایا کہ کسی شکایت کی صورت میں کونسلرز، ڈسٹرکٹ ممبر کو رپورٹ کریں گےجو کمیٹی کا چیئرمین ہوگاجو ضلع ناظم پشاورکوروزانہ کی بنیادوں پررپورٹ پیش کرےگا۔

ضلع ناظم محمد عاصم کا کہناتھا کہ کمیٹیوں نے آج سے اپنا کام شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین