• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Petroleum Prices Expensive Summary
اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرول ایک روپے 93پیسے ڈیزل پونے چار روپے اور مٹی کا تیل 8روپے 62روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وازرت پیٹرولیم کو ارسال کر دی۔ ایچ او بی سی اور لائیٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

او گرا ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرولیم ایک روپیہ 93پیسے فی لٹر مہنگا کرکے نئی قیمت 66روپے 20پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 75پیسے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 76روپے 27پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8روپے 62 پیسے اضافے کے ساتھ نئی قیمت51روپے 87پیسے فی مقرر کر نے کی سفارش کی گئی ہے ۔

ایچ او بی سی 3روپے 53پیسے فی لیٹرمہنگا کر کے نئی قیمت 76روپے 21پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی 5روپے 38پیسے اضافے کے بعد 43روپے 35پیسے فی لیٹر مقرر کی سفارش کی گئی ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کرے گی۔
تازہ ترین