• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر انتقال کرگئے

Renowned Broadcaster Agha Nasir Passed Away
معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ بعدنماز عصر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان کی معروف علمی اور ادبی شخصیت اور ماہر نشریات آغا ناصر 9 فروری 1937ء کو ممبئی میںپیدا ہوئے۔ 1955 میں ریڈیو پاکستان اور 1964ء میں پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ہوئے۔

ریڈیو پاکستان میں ان کے کریڈٹ پر جو پروگرام ہیں ان میں’’ اسٹوڈیو نمبر 9 ‘‘اور’’ حامد میاں کے ہاں‘‘ جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن میں ’’الف نون‘‘ ، ’’تعلیم بالغان‘‘ اور الیکشن 1970ء کی براہ راست نشریات شامل ہیں۔

وہ ریڈیو پاکستان ، پاکستان ٹیلی ویژن، شالیمار ریکارڈنگ کمپنی اور نیف ڈیک کے سربراہ رہے۔ کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں آغا ناصر کے سات ڈرامے،’ گرہ نیم باز‘ اور دوسرے ڈرامے،’ گمشدہ لوگ‘ ،’ گلشن ِ یاد‘ اور’ہم، جیتے جی مصروف رہے‘ کے نام سر فہرست ہیں۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست 1993ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
تازہ ترین