• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم پھولوں کے اغوا نے لاہور کے باسیوں کا سکون چھین لیا

Kidnapping Children Stripped Of Lahore Utmost Comfort
معصوم پھولوں کے اغوانے لاہور کے باسیوں کا سکون چھین لیا ، بچوں کے اغواکا سلسلہ نہ رک سکا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تین بچے لاپتہ ہو گئے۔

پولیس کی کارروائی صرف مقدمے کے اندراج تک محدود ہے ، کوئی بچہ کھیلنےسے نکلا تو کوئی سودا سلف لینے پر واپس نہ لوٹا، لاپتہ بچوں کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔

لاہورمیں بچوں کےلاپتا ہونے کا سلسلہ تھمنے کی بجائے مزید تیز ہوگیا۔ بچوں کےساتھ والدین بھی سہم کر رہ گئے ہیں جن کےبچےغائب ہیں،ان کی حالت تو قابلِ رحم ہےہی،دیگر والدین اوربچےبھی سہمےسہمے،ڈرے ،ڈرے ہیں۔

روتی پیٹتی تاج پورہ کی رہائشی کنیز بی بی نےبتایا،اس کا15سال کا لخت جگر منگل کو گھر سے نکلا ،پھر لوٹ کر نہیں آیا ۔

ریلوے کالونی گڑھی شاہوکےرہائشی حبیب کی سوداسلف لینےجانےوالی11سال کی بچی بھی لاپتہ ہے ،والدین کا الزام کہ پولیس نےاطلاع کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی،بچی کےلاپتہ ہونےپراہلِ علاقہ سراپاءاحتجاج ہیں۔

نشترکالونی سےبھی10سال کا بچہ لاپتہ ہو گیا،والدین کےجگرکاٹکڑاکھیلنےکیلئےگھر سے گیاتھا،،تھانا نشترکالونی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ تودرج کر لیا ،مگربچےکاکچھ پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہو رسے 30بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم پولیس کایہ بھی دعویٰ ہےکہ پنجاب سے رواں سال کےدوران لاپتہ ہونےوالے681 میں سے 640 بچےمل چکے ہیں،اس طرح ریکوری کی شرح 96 فیصد ہے ۔
تازہ ترین